جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں روہت شرما 57 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ اس اننگز میں انہوں نے 3 چھکے لگائے اور ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
روہت شرما اب ون ڈے کرکٹ میں 352 چھکوں کے ساتھ سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے لیجنڈری پلیئر شاہد آفریدی کا 351 چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
