رونالڈو نے 4 مختلف کلبز کے لیے 100 گولز کا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا

پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کی تاریخ میں ایک منفرد کارنامہ انجام دیا، وہ پہلے فٹبالر بن گئے ہیں جنہوں نے چار مختلف کلبز کے لیے 100 یا اس سے زائد گولز مکمل کیے۔

سعودی سپر کپ کے فائنل میں، الا ہلی نے شاندار مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں النصر کو 5-3 سے شکست دی۔ میچ کے مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں 2-2 گول سے برابر تھیں، لیکن اس دوران رونالڈو نے اپنی شاندار کارکردگی سے ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا۔

رونالڈو نے پہلے ہاف کے 40ویں منٹ میں پنالٹی کک پر گول اسکور کیا، جو النصر کے لیے ان کا 100واں گول تھا۔ اگرچہ یہ گول ٹیم کی فتح کا سبب نہ بنا، لیکن رونالڈو نے اپنا ایک نیا ریکارڈ قائم کر لیا۔

اس گول کے ساتھ، پانچ بار کے بیلن ڈی اور ایوارڈ یافتہ رونالڈو دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے چار مختلف کلبز کے لیے 100 سے زائد گول کیے ہیں۔

واضح رہے کہ رونالڈو نے:

ریال میڈرڈ کے لیے 450 گول

مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے 145 گول

یوونٹس کے لیے 101 گول

النصر کے لیے 100 گول کیے ہیں،
اور پرتگال کی قومی ٹیم کے لیے بھی 138 گول اسکور کیے ہیں۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *