دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کی برتری 508 رنز تک پہنچ گئی

دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ اب بھارت کو ہدف دے رہا ہے۔ آج چوتھے دن کا لنچ ہوا اور جنوبی افریقہ کی سبقت 508 رنز ہو چکی ہے، لیکن ابھی انہوں نے اپنی اننگز ڈیکلئیر نہیں کی، یعنی امکان ہے کہ بھارت کو تقریباً 600 رنز کا ہدف مل جائے۔ بھارت کی ہوم ٹیسٹ کارکردگی اس وقت خراب چل رہی ہے۔ پچھلے سال نیوزی لینڈ نے بھارت کو 3-0 سے شکست دی تھی اور اب پوری امکانات ہیں کہ بھارت جنوبی افریقہ سے 2-0 سے ہار جائے۔
یہ بھارت کے خلاف کسی ٹیم کی دوسری اننگز میں 500 رنز سے زائد کی سبقت حاصل کرنے کا صرف پانچواں موقع ہے اور پاکستان کے 2006 کراچی ٹیسٹ کے بعد پہلی بار ہوا ہے۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *