جنوبی افریقہ کے بعد بھارت کا ہوم ایڈوانٹیج اب نہیں رہا، وکرانت گپتا

بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی افریقہ سے ہارنے کے بعد بھارت کا اپنے گھر پر غلبہ اب ختم ہوچکا ہے۔

بھارت کو ایک سال سے بھی کم عرصے میں اپنی سرزمین پر دوسری بار کسی ٹیم کے ہاتھوں وائٹ واش کا شکار ہونا پڑا ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں بھارت کے کلین سوئپ ہونے کے بعد وکرانت گپتا نے نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ہار کے پیچھے کئی سوال ہیں،

وکرانت گپتا نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ میں آپ سب کو کیا بتاؤں کہ کس کرکٹر نے کیا کیا اور کس نے کیا نہیں کیا، دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پوری بھارتی ٹیم صرف 140 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

https://www.facebook.com/watch/?v=24984577474530642

انھوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پوری سیریز میں بھارت نے صرف ایک بار 200 رنز بنائے جبکہ اس سیریز میں بھارت کی طرف سے صرف دو ایسے بلےباز تھے جو نصف سنچری اسکور کرپائے۔

بھارتی صحافی نے کہا کہ کبھی بھارت میں رنوں ک کان ہوتی تھی، اپنے ملک میں بھارتی بلے 500، 600 رنز بناتے تھے، یہاں پر آپ بھارت کا حال دیکھ لیجئے اور سامنے والی ٹیموں کو دیکھ لیجئے۔

خیال رہے کہ پچھلے سال نومبر 2024 میں بھی بھارت کو اپنی سرزمین پر 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش کا شکار ہونا پڑا تھا، اب محض ایک سال سے کم عرصے میں یہی تاریخ جنوبی افریقہ نے دہرائی ہے۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *