سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 408 رنز سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ نے بھارت کو 549 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں بھارتی ٹیم صرف 140 رنز بنا سکی اور آل آؤٹ ہو گئی۔
جنوبی افریقہ کے سائمن ہارمر نے دوسری اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ پہلی اننگز میں مارکو یانسن نے 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
میچ کی تفصیل کے مطابق، جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 489 رنز بنائے، جس کے بعد بھارت پہلی اننگز میں صرف 201 رنز پر آل آؤٹ ہو گیا اور فالو آن ہونا پڑا۔ پھر جنوبی افریقہ نے دوبارہ بیٹنگ کرتے ہوئے 260 رنز بنائے اور بھارت کو 549 رنز کا انتہائی مشکل ہدف دیا، جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 140 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔