جنوبی افریقہ نیدبینک گریول برن سائیکل ریس کی اسٹیج 6 شدید موسم کے باعث قبل از وقت ختم ،مرحلے کو ’’ نیوٹرلائز‘‘ قرار دیا گیا۔
سات مراحل پر مشتمل اینٹ کے پین الٹی میٹ مرحلے میں میرینو فارم سے گوانیشی تک 144 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جانا تھا، تاہم سخت آندھی اور بارش کے باعث رائیڈرز کے اوقات کو مجموعی درجہ بندی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ریس کے آغاز میں ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد جب 46 کلومیٹر فاصلہ طے کیا گیا تو موسم مزید خراب ہو گیا، جس پر مقابلہ روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔بدقسمتی سے سوئس سائیکلسٹ اینڈری فریشکنیخت شدید ہوا کے باعث گر گئے اور انہیں سر پر چوٹ اور کندھے کی انجری کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریس کا آخری مرحلہ گوانیشی سے شمواری تک 112کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل ہوگا۔