تیسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

ویلنگٹن میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 222 رنز بنائے، جن میں جیمی اوورٹن کے 68، جوس بٹلر کے 38 اور برائیڈن کارس کے 36 رنز شامل تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے 4 جبکہ جیکب ڈفی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی، تاہم کم اسکور ہونے کی وجہ سے میچ زیادہ مشکل ثابت نہ ہوا۔ ڈیون کونوے نے 34، راچن رویندرا نے 46، ڈیرل مچل نے 44 اور کپتان مچل سینٹنر نے 27 رنز بنائے۔

ایک موقع پر نیوزی لینڈ کی 8 وکٹیں گر چکی تھیں اور ایسا لگا کہ شاید انگلینڈ میچ اپنے نام کرلے، مگر آخری لمحات میں زیک فولکس (14) اور بلیئر ٹکنر (18) کی اہم شراکت نے ٹیم کو کامیابی دلائی۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمی اوورٹن اور سیم کرن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Salik Majeed

Learn More →