بھارت نے پاکستان کے ساتھ کھیلوں میں نئی پالیسی کا اعلان کر دیا

بھارتی وزارت کھیل نے پاکستان کے حوالے سے اپنی نئی سپورٹس پالیسی جاری کر دی ہے، جس کے تحت بھارتی ٹیم صرف بین الاقوامی ایونٹس میں ہی پاکستان کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔

وزارت کھیل کے مطابق نئی پالیسی فوری نافذالعمل ہوگی، جس کے تحت بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ کھیلوں کے میچز منسوخ ہوں گے، بھارتی ٹیمیں پاکستان کا دورہ نہیں کریں گی اور پاکستانی ٹیمیں بھی بھارت میں کھیلنے کی اجازت نہیں پائیں گی۔ صرف بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں ہی دونوں ممالک کا مقابلہ ممکن ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت نے وضاحت کی کہ ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی شرکت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی، کیونکہ یہ ایک کثیر الملکی ٹورنامنٹ ہے۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہا ہے، جس میں بھارت اور پاکستان کا مد مقابل ہونا 14 ستمبر کو متوقع ہے۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *