دوسرا دن اختتام پذیر ہوا، آسٹریلیا 6 وکٹوں کے نقصان پر 378 رنز بنا سکا۔ الیکس کیری اور مائیکل نیسر کریز پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کی برتری 44 رنز تک پہنچ گئی ہے۔
آسٹریلوی بیٹنگ میں جیک ویضرالڈ نے 72، مارنس لبوشین نے 65، کپتان اسٹیو اسمتھ نے 62 جبکہ کیمرون گرین نے 45 رنز اسکور کیے۔
انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس نے 3 اور بین اسٹوکس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔