بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں ناکامیوں کا سلسلہ جاری

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی مسلسل تنقید کی زد میں ہے، کیونکہ وہ کافی عرصے سے بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق، بابر اعظم نے اپنی گزشتہ 27 ٹیسٹ اننگز میں صرف تین نصف سنچریاں اسکور کی ہیں، جبکہ ان کی آخری سنچری دسمبر 2022 میں بنی تھی۔

طویل عرصے تک ناکامی کے بعد بابر نے دسمبر 2024 سے جنوری 2025 کے دوران جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں تین نصف سنچریاں ضرور بنائیں، تاہم تسلسل برقرار نہ رکھ سکے۔

بعد ازاں جنوری 2025 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں وہ صرف 45 رنز ہی بنا سکے، جس سے ان کی فارم پر مزید سوالات اٹھے۔

اب لاہور میں جاری جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میں بھی بابر اعظم بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 23 رنز بنا کر سائمن ہارمر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

Salik Majeed

Learn More →