پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کا ایک ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔
بابر اعظم نے اپنی آخری سنچری 2023ء میں نیپال کے خلاف بنائی تھی۔ گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف میچ میں وہ 24ویں اوور میں 29 رنز بنا کر وانندو ہسارنگا کی گگلی پر آؤٹ ہوگئے۔
29 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم کی سنچری کا انتظار مزید طویل ہوگیا ہے، کیونکہ وہ مسلسل 83 اننگز کھیلنے کے باوجود سنچری اسکور نہیں کر سکے۔
یوں بابر اعظم ویرات کوہلی کے برابر آ گئے ہیں، جنہوں نے بھی اپنے کیریئر میں ایک مرحلے پر 83 اننگز تک سنچری نہیں بنائی تھی۔
اس فہرست میں سری لنکا کے سابق اوپنر سنتھ جے سوریا پہلے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 88 اننگز کھیل کر بھی سنچری نہیں بنائی تھی۔
اسی طرح شیو نارائن چندرپال نے 78 اننگز میں سنچری کا انتظار کیا، جبکہ ویرات کوہلی کو بھی سنچری بنانے کے لیے تین سال کا انتظار کرنا پڑا تھا۔