بابر اعظم نے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹس میں سب سے زیادہ مرتبہ ٹاپ اسکورر رہنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ بابر اب پاکستان کی جانب سے 100 اننگز میں ٹاپ اسکورر رہنے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ انضمام الحق کے پاس تھا جو 99 بار ٹاپ اسکورر رہے۔ یونس خان 84 جبکہ سعید انور 81 اننگز میں ٹاپ اسکورر رہ کر بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

جمعے کے روز سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بابر اعظم نے ڈھائی سال بعد اپنی پہلی سنچری اسکور کی۔ ان کی اس میچ وننگ سنچری کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

یہ بابر اعظم کے ون ڈے کیریئر کی 20ویں سنچری تھی، جس کے ساتھ انہوں نے سعید انور کے پاکستان کے لیے سب سے زیادہ سنچریوں کے ریکارڈ کی بھی برابری کرلی۔

پاکستانی بیٹر نے اس سے قبل آخری سنچری ایشیا کپ 2023 میں نیپال کے خلاف اسکور کی تھی، جس کے بعد اب ایک بار پھر انہوں نے اپنی شاندار فارم کا ثبوت دیتے ہوئے تاریخ میں اپنا نام روشن کردیا ہے۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *