بابر اعظم نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ایک ناخوشگوار ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم صرف دو گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ انہیں کوربن بوش نے پاور پلے کے آخری اوور میں پویلین کی راہ دکھائی۔

اس ناکامی کے ساتھ ہی بابر اعظم نے شاہد آفریدی کا وہ ریکارڈ برابر کر دیا جسے کوئی بھی بلے باز دہرانا نہیں چاہتا — یعنی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آٹھویں بار صفر پر آؤٹ ہونا۔

اب بابر اعظم آٹھ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو کر پاکستانی کھلاڑیوں کی اُس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جس میں شاہد آفریدی بھی شامل ہیں۔

اس فہرست میں عمر اکمل 10 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو کر پہلے نمبر پر ہیں، جب کہ صائم ایوب 9 بار صفر پر آؤٹ ہو کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
بابر اعظم اور شاہد آفریدی آٹھ، آٹھ بار صفر پر آؤٹ ہو کر تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ کامران اکمل اور محمد حفیظ 7،7 بار صفر پر آؤٹ ہو کر پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

Salik Majeed

Learn More →