بابراعظم کی نظریں سعید انور کے سنچری ریکارڈ پر

تین ون ڈے میچوں کی اس سیریز میں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کئی ریکارڈز کے قریب پہنچ گئے ہیں اور اُن کے پاس موقع ہے کہ وہ متعدد عالمی اور ملکی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیں۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد بابراعظم اچھی فارم میں ہیں، اور اگر وہ اپنی کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہیں تو وہ ون ڈے کرکٹ میں سعید انور کے ہم پلہ ہو سکتے ہیں۔

بابراعظم اب تک 134 ون ڈے میچوں کی 131 اننگز میں 19 سنچریاں بنا چکے ہیں، اور اگر وہ اس سیریز میں ایک اور سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ سعید انور کے ریکارڈ کی برابری کر لیں گے، جنہوں نے 244 اننگز میں 19 سنچریاں اسکور کی تھیں — یہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ ہے۔

اس کے علاوہ، بابراعظم کے پاس موقع ہے کہ وہ سنچری کے ساتھ برائن لارا، مہیلا جے وردھنے اور جو روٹ جیسے عالمی بلے بازوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیں۔

اگر وہ سنچری کی بجائے نصف سنچری یا اس سے زائد رنز بنانے میں کامیاب رہتے ہیں تو یہ ان کا ون ڈے کرکٹ میں 57 واں ففٹی پلس اسکور ہوگا۔ اس صورت میں وہ ویوین رچرڈز سے آگے نکل جائیں گے اور گریم اسمتھ، اسٹیفن فلیمنگ، ناتھن ایسٹل اور مارٹن گپٹل کے برابر آ جائیں گے۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *