“بابراعظم ٹی20 میں ایک نیا ریکارڈ بنانے کے قریب”

بابراعظم جن کی خراب فارم ختم نہیں ہو رہی اور کارکردگی نہیں دکھا پا رہے، جس کی وجہ سے ان پر کافی تنقید ہوتی رہی ہے۔ اب وہ ٹی20 ٹیم میں واپس آ گئے ہیں، جس کی وجہ کسی کو سمجھ نہیں آ رہی۔ لیکن اب وہ جنوبی افریقہ کے خلاف اس ٹی20 سیریز میں ایک اور ریکارڈ بنانے کے بہت قریب ہیں۔
پاکستان کے سٹار بیٹر بابر اعظم کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کا ٹاپ بیٹر بننے کے لیے صرف 9 رنز درکار ہیں۔
اس وقت ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز سابق بھارتی کپتان روہت شرما نے بنا رکھے ہیں۔ انہوں نے 159 میچوں میں 4231 رنز بنائے ہوئے ہیں۔
بابر اعظم ان سے صرف 8 رنز پیچھے ہیں اور 128 میچوں میں ان کا مجموعی اسکور 4223 رنز ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ روہت شرما کی اوسط 32 ہے جب کہ بابر اعظم کی ٹی 20 میں رنز بنانے کی اوسط تقریباً 40 ہے تاہم روہت شرما نے یہ رنز 140.89 کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں جب کہ بابر اعظم کا ٹی ٹونٹی سٹرائیک ریٹ 129.22 ہے۔

Salik Majeed

Learn More →