“ایشیز کی 143 سالہ تاریخ کا نیا سنگِ میل قائم”

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی ایشیز سیریز کی 143 سالہ تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

ایشیز 2025 کے پرتھ میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیموں کی پہلی پہلی وکٹ صفر پر گری جو ایشیز کی تاریخ میں آج سے پہلے کبھی نہ ہوا۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پہلے ہی اوور کی آخری گیند پر زیک کرولی کو مچل اسٹارک نے پویلین واپس بھیج دیا۔

انگلش ٹیم پہلے روز چائے کے وقفے سے قبل ہی 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

آسٹریلوی ٹیم بیٹنگ کے لیے میدان میں اتری تو جوفرا آرچر نے ڈیبیوٹنٹ جیک ویدرالڈ کو دوسری گیند پر ہی بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ کردیا۔

اس کے علاوہ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ہی 43 ہزار 591 تماشائی میدان میں موجود تھے، جو ٹیسٹ کرکٹ دیکھنے کے لیے پرتھ آنے والے تماشائیوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *