
Syed Yahya Hussaini
نیا ناظم آباد PCB انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ رنگا رنگ تقریب کیساتھ شروع ہوگیا،بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی نے ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ایونٹ میں میں 8 ٹیمیں شرکت کرینگی۔

افتتاح کے موقع پر پی سی بی کے ڈائریکٹر نے اسکول کرکٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، کہا کہ چیئرمین سید محسن رضا نقوی نے ٹاسک دیا ہے کہ اسکول اور کالج کی کرکٹ پر سنجیدگی سے کام کرنا ہے۔




نیا ناظم آباد جمخانہ کے صدر سید محمد طلحہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیا ناظم آباد عارف حبیب ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں بٹرھ چٹرھ کر حصہ لیتے ہیں، اور خواہش رکھتے ہیں کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع ملیں ۔
#syedyahyahussaini#NayaNazimabadInterSchoolCricketTournament2025