اسلامک سالیڈیریٹی گیمز: پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں گولڈ، یاسر سلطان نے سلور میڈل جیتا

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ارشد ندیم نے شاندار تھروز کے ساتھ گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ ہم وطن یاسر سلطان نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

ارشد ندیم کی تھروز اس طرح رہی: پہلی تھرو 75.44 میٹر، دوسری 83.05 میٹر، تیسری 82.48 میٹر اور چوتھی 77.06 میٹر۔ ان کی بہترین تھرو 83.05 میٹر رہی جس نے انہیں سونے کا تمغہ دلایا۔ یاسر سلطان نے 76.04 میٹر کی تھرو کے ساتھ سلور میڈل جیتا، اور نائیجیریا کے سیموئل ایڈمز نے 76.01 میٹر کی تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ارشد نے ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ ارشد ندیم پہلے بھی اولمپکس، کامن ویلتھ گیمز اور ایشین چیمپئن شپ میں سونے کے تمغے جیت چکے ہیں۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *