ارشدیپ سنگھ کا 13 گیندوں کا اوور

بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ایک نہایت خراب اوور کرا دیا، جو مجموعی طور پر 13 گیندوں پر مشتمل تھا۔

اس میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 214 رنز کا بڑا ہدف دیا۔ اوپنر کوئنٹن ڈی کاک نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 گیندوں پر 90 رنز اسکور کیے، جن میں 7 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

ارشدیپ سنگھ نے اپنے مکمل چار اوورز میں 54 رنز دیے اور ایک بھی وکٹ نہ لے سکے۔ صورتحال اس وقت مزید خراب ہوئی جب وہ میچ کا 11واں اوور کروانے آئے اور بالکل لائن و لینتھ کھو بیٹھے۔ اس اوور میں انہوں نے 7 وائیڈ گیندیں کیں اور مجموعی طور پر 18 رنز دے ڈالے۔

اس سے قبل بھی طویل اوورز کرانے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ افغانستان کے نوین الحق نے 2024 میں زمبابوے کے خلاف 13 گیندوں کا اوور کروایا تھا اور 19 رنز دیے تھے۔ جنوبی افریقا کے سیساندا ماگالا نے 2021 میں پاکستان کے خلاف 12 گیندوں کا اوور کرایا تھا جس میں 18 رنز بنے تھے۔

بھارت کی جانب سے بھی یہ انوکھا واقعہ پہلے ہو چکا ہے— خلیل احمد ایک بار 13 گیندوں کا اوور کروا چکے ہیں، جبکہ ہاردک پانڈیا 2016 میں ایڈیلیڈ میں 11 گیندوں کا اوور دے چکے ہیں۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *