“آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر اور شاہین کی تنزلی”

پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم اور نئے ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی تازہ ترین آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پوزیشنز میں کمی واقع ہوئی ہے، تاہم دیگر پاکستانی کھلاڑیوں نے نمایاں کارکردگی کے باعث اچھی پیش رفت کی ہے۔

بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم ایک درجہ نیچے سرک کر 728 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گئے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور اوپنر فخر زمان ایک ایک درجہ ترقی کے بعد بالترتیب 23ویں اور 26ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا نے جنوبی افریقہ کے خلاف افتتاحی میچ میں شاندار اننگز کھیلنے کے بعد 569 پوائنٹس کے ساتھ 9 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے 30ویں نمبر پر جگہ بنائی۔
بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق ایک درجہ تنزلی کے بعد 42ویں پوزیشن پر آ گئے، جبکہ نوجوان بلے باز صائم ایوب 509 پوائنٹس کے ساتھ 53ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بیٹنگ چارٹ میں بھارت کے روہت شرما بدستور پہلے نمبر پر ہیں، افغانستان کے ابراہیم زدران دوسرے، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل دو درجے ترقی کے بعد تیسرے اور بھارت کے شبمن گل ایک درجہ نیچے جا کر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔

بولنگ رینکنگ میں پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 587 پوائنٹس کے ساتھ 15ویں نمبر پر آ گئے، جبکہ تیز گیند باز نسیم شاہ شاندار کارکردگی کے باعث 10 درجے ترقی کرتے ہوئے 524 پوائنٹس کے ساتھ 33ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

سپنر ابرار احمد معمولی بہتری کے ساتھ 37ویں نمبر پر جبکہ آل راؤنڈر محمد نواز 436 پوائنٹس کے ساتھ تین درجے ترقی پاتے ہوئے 69ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

بولنگ میں افغانستان کے راشد خان بدستور سرفہرست ہیں، جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج دوسرے، انگلینڈ کے جوفرا آرچر تیسرے اور سری لنکا کے مہیش تھیکشنا چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *