آئی سی سی نے 2027 ورلڈکپ کے مقامات کا اعلان کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ 2027 کے وینیوز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

یہ میگا ایونٹ جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں منعقد ہوگا، جو اکتوبر اور نومبر 2027 کے دوران کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 54 میچز ہوں گے، جن میں سے 44 میچز جنوبی افریقا کے مختلف شہروں میں شیڈول ہیں، جبکہ زمبابوے اور نمیبیا بالترتیب 10، 10 میچز کی میزبانی کریں گے۔

نمیبیا پہلی مرتبہ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا، جب کہ زمبابوے اس سے پہلے 2003 میں شریک میزبان رہ چکا ہے۔ جنوبی افریقا کو بھی 2003 کے بعد ایک بار پھر ورلڈکپ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

کرکٹ شائقین اس بڑے ٹورنامنٹ کے منتظر ہیں، جہاں دنیا کی صفِ اول کی ٹیمیں ایک بار پھر عالمی ٹرافی کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

Salik Majeed

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *